Wed, September 16, 2026

بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی ناقابل قبول ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی ناقابل قبول ہے ، وزیراعظم شہباز شریف

لاچین : وزیراعظم شہباز شریف نے لاچین میں سہ فریقی اجلاس (پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی ناقابل قبول ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پانی پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی اور معیشت کا بنیادی ذریعہ ہے، اور بھارت اسے کبھی بند نہیں کر سکے گا۔

انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ پہلگام واقعے کو بہانہ بنا کر پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا رہا ہے، حالانکہ پاکستان نے غیرجانبدار تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔ بھارت نے نہ ثبوت دیے، نہ تحقیقات پر آمادگی دکھائی، بلکہ جارحانہ رویہ اختیار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر بار دشمن کو مؤثر جواب دیا ہے، اور قوم اپنی فوج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو سراہا۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 90 ہزار جانیں دیں، لیکن ہار نہیں مانی۔ آج بھی ہمارا عزم مضبوط ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان صرف اتحادی نہیں بلکہ بھائی ہیں، اور یہ اتحاد صرف دفاعی نہیں بلکہ امن، ترقی اور انصاف کے لیے بھی ہے۔

ٹیگز: