لاہور : پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز آج (منگل) سے ہو رہا ہے۔ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، جبکہ پہلا میچ رات 8 بجے شروع ہوگا۔
سیریز سے ایک روز قبل دونوں ٹیموں نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی اور ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی۔ اس موقع پر پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب کوچ سے مشورے کے بعد کیا جائے گا، اور ہر ٹیم کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے کیونکہ بنگلادیش ایک اچھی ٹیم ہے۔
بنگلادیشی کپتان لٹن داس نے بھی اپنی ٹیم پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔