نئی دہلی/ڈھاکہ: بھارت اور بنگلادیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک میں کل جمعرات، 19 فروری کو پہلا روزہ رکھنے کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔بھارت میں رویتِ ہلال کمیٹیوں کے مطابق الہ آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی معتبر شہادتیں موصول ہوئیں۔ اسی طرح بنگلادیش میں بھی چاند کی رویت کی تصدیق کے بعد مساجد سے اعلان کر دیا گیا ہے۔ آج رات جنوبی ایشیا بھر میں رمضان المبارک کی پہلی نمازِ تراویح ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اور دیگر عرب ممالک میں آج پہلا روزہ گزارا گیا۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں گزشتہ شب پہلی تراویح کے موقع پر لاکھوں زائرین کا روح پرور اجتماع دیکھا گیا، جہاں امتِ مسلمہ کی خیر و عافیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔