Wed, September 16, 2026

برطانوی پارلیمان نے "اسٹار آف پاکستان" کا اعزاز فیروز خان کے نام کر دیا

برطانوی پارلیمان نے

لندن: معروف پاکستانی اداکار فیروز خان کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے "اسٹار آف پاکستان" ایوارڈ سے عزت بخشی گئی۔ یہ پروقار تقریب ہاؤس آف لارڈز میں منعقد ہوئی، جہاں فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد بھارتی نژاد برطانوی لارڈ کلدیپ سنگھ سوتھ اور بارونس آلڈین نے کیا تھا۔ اس موقع پر دیگر برطانوی اراکین اسمبلی، فیروز خان کے مداح، میڈیا نمائندگان، اور کئی معروف یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز نے بھی شرکت کی۔

ایوارڈ وصول کرنے کے بعد فیروز خان نے تقریب کے منتظمین اور برطانوی پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "یہ اعزاز میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔"

فیروز خان نے پاکستانی ڈراموں خانی، عشقیہ، خدا اور محبت، رومیو ویڈز ہیر اور حبس میں اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ ان کی شاندار پرفارمنس نے انہیں پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں منفرد مقام دلایا۔

یاد رہے کہ رواں سال یہ ایوارڈ معروف اداکاراؤں بشریٰ انصاری اور ہانیہ عامر کو بھی دیا جا چکا ہے، جبکہ پچھلے سال ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو یہ اعزاز ملا تھا۔

ٹیگز: