Wed, September 16, 2026

اسلام آباد: خوفناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار ڈمپر نے تین زندگیاں چھین لیں

اسلام آباد: خوفناک ٹریفک حادثہ، تیز رفتار ڈمپر نے تین زندگیاں چھین لیں

اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ایک تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر پانچ گاڑیوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کر دیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈمپر کی غیر معمولی رفتار حادثے کی بنیادی وجہ بنی۔

عوام نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرنے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگز: