Wed, September 16, 2026

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشنز کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جس میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ اسی علاقے میں دوسری کارروائی کے دوران مزید 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

میران شاہ میں بھی سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کیا، جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشت گرد مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ٹیگز: