Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 9 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 9 بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کی جانے والی تین الگ الگ کارروائیوں کے دوران 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جو کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ٹانک میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

جبکہ خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی کارروائی میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ان تمام دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی کے لیے سرچ اور سینیٹائزیشن آپریشن تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی اور پاکستان میں امن قائم رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔
 
 
 

ٹیگز: