وینزویلا: شدید زلزلے نے وینزویلا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جہاں ہلاکتوں کی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق 4 ہزار سے زائد زخمیوں کا مختلف ہسپتالوں میں علاج جاری ہے، جبکہ 3 ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں سے محروم ہو گئے۔ 24 جون کو آنے والے زلزلے کے بعد سیکڑوں آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔