Wed, September 16, 2026

پاکستان اور بحرین کا علاقائی امن و تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان اور بحرین کا علاقائی امن و تعاون کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد ایم او یو پر دستخط کے بعد تعاون کے نئے مواقع اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر گفتگو کی۔ بحرینی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔

ٹیگز: