Wed, September 16, 2026

کراچی میں نیگلیریا سے متاثر نوجوان کی موت

کراچی میں نیگلیریا سے متاثر نوجوان کی موت

کراچی :کراچی میں نیگلیریا کے باعث ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17 سالہ نوجوان کا 27 تاریخ کو نیگلیریا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ اگلے ہی دن جان بحق ہو گیا۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ نوجوان نارتھ کراچی، ضلع وسطی کا رہنے والا تھا۔

اس واقعے کے بعد کراچی میں نیگلیریا سے اس سال ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور بیماری کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طبی امداد حاصل کریں۔
 

 

ٹیگز: