Wed, September 16, 2026

سانحہ سوات ،پوری دنیا نے دیکھا، مگر ریسکیو ہیلی کاپٹر وقت پر نہ آیا: عظمیٰ بخاری

سانحہ سوات ،پوری دنیا نے دیکھا، مگر ریسکیو ہیلی کاپٹر وقت پر نہ آیا: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سانحہ سوات کو افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

انہوں نے کہا کہ سانحے میں 10 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن کا تعلق سیالکوٹ اور مردان سے تھا۔ پوری دنیا نے سوات کے دردناک مناظر دیکھے، مگر خیبرپختونخوا کے ریسکیو ہیلی کاپٹر بروقت کیوں نہ پہنچے؟ یہ اہم سوال ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 12 سال سے ایک ہی جماعت کی حکومت ہے، اس کے باوجود ایئر ایمبولینس اور ہنگامی سہولیات کی فراہمی پر اب بھی سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی آفات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے لیکن عوام کو مسلسل دھوکے میں رکھا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 میں بھی سیاسی بھرتیاں کی گئیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور مقامی لوگوں و پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

ٹیگز: