کراچی: ملکی صرافہ بازار میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 4 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 687 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 50 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا رہا۔