Wed, September 16, 2026

پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کمی

پاکستان میں سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں 3400 روپے کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے اور آج بھی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 400 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے اور اس کا بھاؤ 2 ہزار 915 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کمی کے بعد 5110 ڈالر رہ گئی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: