Wed, September 16, 2026

دھرمیندر پردھان کے استعفے پر بالی ووڈ کا ردعمل، فنکاروں نے طلبہ کی جدوجہد کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا

دھرمیندر پردھان کے استعفے پر بالی ووڈ کا ردعمل، فنکاروں نے طلبہ کی جدوجہد کو تاریخی کامیابی قرار دے دیا

نئی دہلی: بھارت کے وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے بعد بالی ووڈ کی متعدد معروف شخصیات نے طلبہ کی احتجاجی تحریک کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کی اجتماعی طاقت اور جمہوری جدوجہد کی کامیابی قرار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے احتجاج کے بعد دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ احتجاجی طلبہ وزیرِ تعلیم کی برطرفی، تعلیمی نظام میں اصلاحات، متاثرہ طلبہ کے لیے معاوضے اور مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

استعفے کی خبر سامنے آنے کے بعد عالیہ بھٹ، سارہ علی خان، ابراہیم علی خان، سوناکشی سنہا، پرینکا چوپڑا، شبانہ اعظمی، پرکاش راج، وانی کپور، ملا ئکہ اروڑا اور دیگر فنکاروں نے سوشل میڈیا پر نوجوان مظاہرین کے حق میں پیغامات جاری کیے۔ بیشتر فنکاروں نے اسے نوجوان نسل کی فتح اور جمہوری عمل کی کامیابی قرار دیتے ہوئے طلبہ کے حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب دھرمیندر پردھان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوان بھارت کی اصل طاقت ہیں اور ان کے مستقبل کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔

ادھر اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی استعفے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے حکومت پر زور دیا کہ طلبہ کے تحفظات دور کیے جائیں اور احتجاج کے دوران پیش آنے والے واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔

ٹیگز: