Wed, September 16, 2026

نادیہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں، نئی تصویر نے تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا

نادیہ خان کی ازدواجی زندگی سے متعلق افواہیں، نئی تصویر نے تمام قیاس آرائیوں کو غلط ثابت کر دیا

کراچی: اداکارہ اور معروف ٹی وی میزبان نادیہ خان کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی، جہاں ان کی شوہر فیصل راؤ سے علیحدگی کی افواہیں تیزی سے پھیلنے لگیں۔

رپورٹس کے مطابق، گزشتہ کچھ عرصے سے نادیہ خان کی جانب سے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر اور خاندانی لمحات کم شیئر کیے جانے پر مختلف سوشل میڈیا صارفین اور یوٹیوبرز نے ان کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع کر دیں۔ یوٹیوبر مہرین سبطین سمیت چند دیگر افراد نے بھی اس حوالے سے غیر مصدقہ دعوے کیے، جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تاہم، نادیہ خان نے حال ہی میں اپنے شوہر فیصل راؤ کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کر کے ان افواہوں کو عملاً مسترد کر دیا۔ تصویر کے منظرِ عام پر آنے کے بعد مداحوں نے اسے ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کا اشارہ قرار دیا، جبکہ طلاق سے متعلق گردش کرنے والے دعوؤں کی تاحال کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

نادیہ خان یا ان کے شوہر فیصل راؤ نے بھی اب تک علیحدگی سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، جس کے باعث سوشل میڈیا پر پھیلنے والے دعوے محض افواہیں ہی تصور کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: