Wed, September 16, 2026

 محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے اہم ملاقات ،پاکستان اور قطر کا سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے اہم ملاقات ،پاکستان اور قطر کا سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

دوحہ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے دورے کے دوران اپنے قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں داخلی سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے، تجربات کے تبادلے اور دوطرفہ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے سکیورٹی پارٹنرشپ کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان داخلی سلامتی سے متعلق تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی اور مشترکہ مفادات کے شعبوں میں رابطے مضبوط بنائے جائیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ سکیورٹی سمیت تمام اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیگز: