Wed, September 16, 2026

پنجاب اسمبلی میں کشیدہ ماحول، اپوزیشن کا شدید احتجاج اور حکومتی جوابی نعرے

پنجاب اسمبلی میں کشیدہ ماحول، اپوزیشن کا شدید احتجاج اور حکومتی جوابی نعرے

لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے احتجاج کرتے ہوئے "ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے" کے نعرے لگائے، جس کے جواب میں حکومتی ارکان نے بھی نعرے بازی کی۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے رولز 232 کے تحت اجلاس چلانے پر اعتراضات کیے۔

 ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی نے اپنے اعتراضات میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو جعلی مقدمات میں سزا دی گئی، جو پنجاب کی تاریخ میں نایاب ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے چیف جسٹس کو ایک خط بھی لکھا ہے، جس میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

ٹیگز: