Wed, September 16, 2026

"دھرنوں سے مجرم رہا نہیں ہوتے"؛ فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی کو کرارا جواب

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک دشمن عناصر کے ساتھ مراسم ختم کرے۔ باڑہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وادی تیراہ میں آپریشن کی خبریں بے بنیاد ہیں، وفاق ایسا کوئی ارادہ نہیں رکھتا بلکہ صوبائی حکومت عوام کو نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے، قیدی نمبر 804 کسی سیاسی انتقام نہیں بلکہ اپنے جرائم کی پاداش میں قید کاٹ رہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پی ٹی آئی جتنے چاہے دھرنے دے لے، احتجاج سے کوئی مجرم رہا نہیں ہوگا۔

ٹیگز: