Wed, September 16, 2026

پی ایس ایل 11 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ، کیٹیگریز کا اعلان

پی ایس ایل 11 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی قسمت کا فیصلہ، کیٹیگریز کا اعلان

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 11ویں سیزن کا میدان سجنے سے پہلے ہی جوڑ توڑ شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مقامی کھلاڑیوں کی نئی کیٹیگریز جاری کر دی ہیں، جس میں کئی کھلاڑیوں کی 'لاٹری' نکل آئی ہے جبکہ سٹار کھلاڑی اپنی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہے ہیں۔
نئی فہرست کی سب سے بڑی خبر صاحبزادہ فرحان کی گولڈ سے سیدھی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی ہے۔ ڈومیسٹک اور گزشتہ پی ایس ایل میں عمدہ پرفارمنس نے انہیں لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔قومی ٹیم کے اہم مہرے سلمان علی آغا، حسن علی، محمد نواز اور اسپنر ابرار احمد بھی اپنی کیٹیگری بہتر کرنے میں کامیاب رہے۔ یہ چاروں کھلاڑی اب ڈائمنڈ کے بجائے پلاٹینم کیٹیگری میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستان کرکٹ کے 'پوسٹر بوائز' یعنی بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فخر زمان توقع کے مطابق پلاٹینم کیٹیگری کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ ان کے ہمراہ صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان بھی ٹاپ کیٹیگری میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ اس نئی درجہ بندی کے بعد اب فرنچائزز کے لیے اپنے بجٹ اور پلیئر ریٹینشن کا توازن برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہوگا، کیونکہ پلاٹینم کھلاڑیوں کی تعداد بڑھنے سے مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔

ٹیگز: