کینڈی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو محض 5 رنز سے شکست دی، مگر اس کے باوجود سیمی فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکا اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔
میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ اس رنز کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے دھواں دار بلے بازی کی۔ فرحان نے 100 رنز اور فخر زمان نے 84 رنز بنائے، جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان 176 رنز کی شراکت ریکارڈ بن گئی۔ باقی بیٹسمینوں نے زیادہ رنز نہ بنا سکے، خواجہ نافع 2، شاداب خان 7، جبکہ محمد نواز اور سلمان آغا صفر پر پویلین لوٹے۔
صاحبزادہ فرحان کی یہ اس ایڈیشن کی دوسری سنچری تھی، جس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
سری لنکا کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں تبدیلیاں کیں؛ بابر اعظم، صائم ایوب اور سلمان مرزا کو ڈراپ کیا گیا اور ان کی جگہ نسیم شاہ، خواجہ نافع اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے سری لنکا کو 147 یا اس سے کم رنز پر آؤٹ کرنا تھا، مگر سری لنکن ٹیم نے 207 رنز بنا کر قومی ٹیم کے ارادوں کو ناکام کر دیا۔ اس نتیجے کے بعد نیوزی لینڈ نے 3 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
اس گروپ سے انگلینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے جبکہ سری لنکا کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔