Wed, September 16, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں فضائی ناکہ بندی: پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے آپریشن معطل، سعودی عرب کی پروازوں کے لیے طویل ترین روٹس کا انتخاب

مشرقِ وسطیٰ میں فضائی ناکہ بندی: پی آئی اے کا خلیجی ممالک کے لیے آپریشن معطل، سعودی عرب کی پروازوں کے لیے طویل ترین روٹس کا انتخاب

کراچی : ایران اور اسرائیل کے درمیان چھڑنے والی براہِ راست جنگ نے پاکستان کی قومی ایئر لائن (PIA) کے بین الاقوامی شیڈول کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ فضائی حدود کی بندش اور میزائل حملوں کے خطرات کے پیشِ نظر پی آئی اے نے اپنے خلیجی آپریشنز میں ہنگامی ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، سیکیورٹی خدشات کے باعث درج ذیل ممالک کے لیے فضائی سروس عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات (دبئی، ابوظہبی)، بحرین، دوحہ اور کویت کے لیے پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ معطلی ابتدائی طور پر کل شام تک نافذ رہے گی، تاہم فضائی حدود کی صورتحال بہتر ہونے پر ہی آپریشن دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے پی آئی اے نے پروازیں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے مگر بڑے پیمانے پر آپریشنل تبدیلیاں کی ہیں۔ ایرانی اور عراقی فضائی حدود سے بچنے کے لیے پروازیں اب طویل متبادل راستوں سے منزلِ مقصود تک پہنچیں گی۔طویل مسافت اور مسافروں کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے ان روٹس پر بوئنگ 777 طیارے تعینات کر دیے گئے ہیں۔متبادل روٹس کے باعث سعودی عرب کی پروازوں کے دورانیے میں کئی گھنٹوں کا اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹیگز: