اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے یکم مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بتائی جا رہی ہیں۔
حالیہ ورکنگ کے مطابق، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں درج ذیل اضافے کی تجویز دی گئی ہے، پٹرول: 5 روپے 13 پیسے کا اضافہ متوقع، ہائی سپیڈ ڈیزل: 6 روپے 80 پیسے کا اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے عالمی قیمتوں کے تناظر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے۔ اس اضافے کا مقصد عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی لاگت کو مقامی سطح پر منتقل کرنا ہے۔