واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان حالیہ تنازع پر پاکستان کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں "شاندار" کارکردگی دکھا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس جنگ میں مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔صدر ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کے لیے خصوصی تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عظیم رہنما ہیں، میں ان کی گہری عزت کرتا ہوں۔
پاکستان نہایت شاندار انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور دشمنوں کے خلاف ان کی حکمتِ عملی بہترین ہے۔صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ پاکستان سے ان کے تعلقات اتنے اچھے ہیں کہ وہ ان کے معاملے میں مداخلت کے بجائے ان کی کارکردگی پر اعتماد کرتے ہیں۔
اسی موقع پر صدر ٹرمپ نے ایران کے جوہری عزائم کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں بنا سکتا۔ کیوبا کے حوالے سے انہوں نے ایک غیر متوقع بیان دیتے ہوئے کہا کہ کیوبا شدید مسائل کا شکار ہے، شاید ہم وہاں 'فرینڈلی قبضہ' کر لیں تاکہ وہاں کے حالات بدلے جا سکیں۔