Wed, September 16, 2026

سپر سٹور میں گھوڑے پر سوار ہو کر خریداری کرنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل

 سپر سٹور میں گھوڑے پر سوار ہو کر خریداری کرنے والی لڑکی کی ویڈیو وائرل

ریاض:سعودی عرب کی ایک نوجوان گھڑ سوار لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ گھوڑے پر سوار ہو کر سپر اسٹور میں خریداری کر رہی ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق، یہ ویڈیو 20 سالہ شھد الشمری کی ہے، جو سعودی عرب کی ماہر گھڑ سوار ہیں اور مختلف گھڑ دوڑ مقابلوں میں حصہ لیتی ہیں۔ ویڈیو میں شھد اپنے گھوڑے پر بیٹھ کر سپر اسٹور کے میڈیکل سیکشن میں ادویات خریدتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں، اور ایک شخص ان کی ویڈیو بناتا ہوا نظر آتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شھد کی جرات اور منفرد انداز کی تعریف کی ہے۔ کئی افراد نے کہا کہ اس ویڈیو کے ذریعے سعودی عرب کی خواتین گھڑ سواری کی طرف مزید راغب ہوں گی۔ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں گھڑ سواری کو ثقافتی اعتبار سے اہمیت حاصل ہے، اور وہاں لوگ گھوڑوں کو پالتے ہیں اور ان پر سواری کرتے ہیں۔ سعودی عرب میں ہر سال گھڑ دوڑ کے مقابلے بھی منعقد ہوتے ہیں۔

ویڈیو کی مقبولیت کے بعد یہ امید کی جا رہی ہے کہ سعودی خواتین میں گھڑ سواری کی جانب مزید دلچسپی پیدا ہوگی۔

ٹیگز: