Wed, September 16, 2026

پنجاب حکومت کی کامیاب کارکردگی پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے:عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت کی کامیاب کارکردگی پر منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے:عظمیٰ بخاری

لاہور:  صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بعض سیاسی عناصر کی جانب سے منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے تمام منصوبوں کو مکمل کیا ہے اور کوئی بھی منصوبہ ادھورا نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کے دور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں صرف اشتہارات اور دعوے کیے گئے، لیکن حقیقت میں پنجاب کی ترقی کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کے دور میں پنجاب کی ترقی اور حکومتی کارکردگی پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مریم نواز نے کسان کارڈ، ایئر ایمبولینس، گرین بسوں، اور جدید بی ایچ یوز جیسے عوامی مفاد کے منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ایک سال کے دوران 90 سے زائد منصوبے شروع کیے اور عوام کے لیے کام کیا، جنہیں اب تک بھرپور پذیرائی ملی ہے

ٹیگز: