Wed, September 16, 2026

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آ ج ،  8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا  

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آ ج ،  8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا  

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے حوالے سے ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کریں گے۔

اجلاس میں 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور کیا جائے گا، جن میں راجہ غضنفر علی، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اور اکبر گل خان شامل ہیں۔ یہ اجلاس لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے بارے میں اہم فیصلے کا موجب بنے گا۔

ٹیگز: