Wed, September 16, 2026

 مسائل کو سیاسی طور پر ہی حل کرنا چاہیے:فیصل کریم کنڈی

 مسائل کو سیاسی طور پر ہی حل کرنا چاہیے:فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد :گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاست کے ذریعے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت نے پارلیمانی فورم پر سیاست کی اور مسائل کو پرامن اور سیاسی جدوجہد کے ذریعے حل کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کا دو بار ملک کے صدر بننا پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے اور پارٹی نے کبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ہمیشہ مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

گورنر نے کہا ماضی میں مختلف جماعتوں کی قیادت جیل بھی گئی لیکن اداروں کے خلاف الزامات نہیں لگائے گئے۔ پاکستان کھپے کے نعرے سے ہم نے ملک کو بچایا۔فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر قرار دیا اور کہا کہ صوبہ دہشت گردی کے چیلنجز سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی افغان باشندے واپس جائیں اور صرف وہی لوگ قانونی ویزے کے ذریعے پاکستان آئیں۔

ٹیگز: