Wed, September 16, 2026

حلف سے انکار کی بات منسوب کرنا غلط ہے:فیصل کریم کنڈی

 حلف سے انکار کی بات منسوب کرنا غلط ہے:فیصل کریم کنڈی

کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہیں لیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آئین و قانون پر عمل کریں گے اور آج خیبرپختونخوا روانہ ہو رہے ہیں۔

گورنر نے بتایا کہ ان کا جواب پشاور ہائی کورٹ میں جمع ہو چکا ہے اور انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے طیارے کی فراہمی کی درخواست بھی کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمیشہ آئینی تقاضوں کو ترجیح دی ہے، اور بے بنیاد قیاس آرائیاں درست نہیں۔

واضح رہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں ہدایت کی ہے کہ گورنر بدھ کو شام 4 بجے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں، بصورت دیگر اسپیکر کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ حلف لیں۔

ٹیگز: