Wed, September 16, 2026

 امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان، 2100 سے زیادہ پروازیں منسوخ

 امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان، 2100 سے زیادہ پروازیں منسوخ

واشنگٹن : امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں سڑکوں پر کئی انچ برف جمع ہو گئی۔ نیویارک کے سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برف ریکارڈ کی گئی، جو کہ جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

اس طوفان کے باعث حد نگاہ کم ہو گئی ہے اور 2100 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ نیوجرسی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور نیویارک اور کنیکٹی کٹ میں موسم سرما کے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

حکام نے لوگوں کو غیر ضروری سفر سے بچنے کی ہدایت کی ہے، اور نیویارک کے گورنر نے ہنگامی حالت نافذ کر کے شہریوں کو بلا ضرورت گھر سے نہ نکلنے کی تنبیہ کی ہے۔

ٹیگز: