Wed, September 16, 2026

امریکا میں برفانی طوفان سے فضائی سفر میں خلل، ہزاروں پروازیں منسوخ

امریکا میں برفانی طوفان سے فضائی سفر میں خلل، ہزاروں پروازیں منسوخ

نیویارک: امریکا کے شمال مشرقی حصے میں شدید برفانی طوفان کے سبب فضائی سفر پر بڑا اثر پڑا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، امریکا بھر میں 11 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں، اور کئی پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر 42 فیصد روانہ ہونے والی اور 63 فیصد آنے والی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ لاگارڈیا ایئرپورٹ پر بھی 47 فیصد پروازوں کی روانگی منسوخ ہوئی اور 63 فیصد آنے والی پروازیں متاثر ہوئیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے نیویارک ایئرپورٹس کے لیے گراؤنڈ سٹاپ کی وارننگ جاری کی ہے، جبکہ نیشنل ویدر سروس نے مزید برفباری اور تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے جو اتوار کی رات سے پیر کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے فضائی سفر میں مزید مشکلات آ سکتی ہیں۔

ٹیگز: