Wed, September 16, 2026

سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، مالم جبہ پر سیاحوں کا ہجوم

سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری، مالم جبہ پر سیاحوں کا ہجوم

سوات :  سوات میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد مالم جبہ پہنچ گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، جس کے نتیجے میں مالم جبہ جیسے مشہور سیاحتی مقام پر سیاحوں کا رش لگ گیا۔

سیاح برف سے ڈھکے پہاڑوں، حسین قدرتی مناظرات اور سرد موسم کا لطف اٹھانے کے لیے چیئر لفٹ میں بیٹھ کر خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقے قدرتی حسن سے بھرپور ہیں، اور یہاں آ کر انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

ٹیگز: