Wed, September 16, 2026

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات کا آغاز

میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات کا آغاز

یانگون :  میانمار میں 2021 کی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار عام انتخابات اتوار سے شروع ہو رہے ہیں، جو تین مراحل میں ہوں گے۔ یہ انتخابات صرف 202 ٹاؤنز میں منعقد کیے جا رہے ہیں، اور فوج نے انہیں جمہوریت کی واپسی قرار دیا ہے، لیکن ناقدین کے مطابق یہ انتخابات آزاد اور منصفانہ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات دراصل فوجی حکومت کو جمہوری طور پر جائز بنانے کی کوشش ہیں۔

حزبِ اختلاف اور انسانی حقوق کے اداروں کا کہنا ہے کہ فوجی سربراہ من آنگ ہلائن کا اقتدار برقرار رہے گا، اور فوجی حمایت یافتہ جماعتوں کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ انتخابات کے بعد ملک میں موجود سیاسی کشیدگی اور تنازعہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

میانمار کا ایک تہائی حصہ فوجی حکومت سے باہر ہے اور وہاں باغی گروپوں کا قبضہ ہے، جس کے باعث ان علاقوں میں ووٹنگ ممکن نہیں ہوگی۔ انتخابات صرف فوج کے کنٹرول والے علاقوں میں ہو رہے ہیں۔

ٹیگز: