Wed, September 16, 2026

ٹیکس چوری اور سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، وزیراعظم

ٹیکس چوری اور سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوری، سمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

ایف بی آر اصلاحات پر جائزہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا نفاذ جاری ہے، ڈیجیٹلائزیشن، پیداوار کی نگرانی اور خودکار نظام اصلاحات کے اہم ستون ہیں۔

شہباز شریف نے ایف بی آر اصلاحات کے اقدامات مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور اصلاحاتی عمل کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے اچھی شہرت کے حامل گڈز ایویلیویٹرز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا۔

ٹیگز: