بیجنگ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد پر مبنی مضبوط اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔
چین میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنایا جا رہا ہے، جبکہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل معیشت کو مزید فروغ دے گا۔