Wed, September 16, 2026

محسن نقوی کا شب قدر ٹریننگ سینٹر کا دورہ، اینٹی رائٹ فورس کی صلاحیتوں کا جائزہ

محسن نقوی کا شب قدر ٹریننگ سینٹر کا دورہ، اینٹی رائٹ فورس کی صلاحیتوں کا جائزہ

چارسدہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا اور اینٹی رائٹ ونگ کی خصوصی تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔

تربیتی مشقوں کے دوران اہلکاروں نے ہجوم کو کنٹرول کرنے، حساس مقامات کی حفاظت اور پرتشدد حالات سے نمٹنے کی عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس جدید خطوط پر تربیت یافتہ اور ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کے امن و امان اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، امن کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹیگز: