Wed, September 16, 2026

اسرائیل کے حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 76 فلسطینی شہید

اسرائیل کے حملے جاری، 24 گھنٹوں میں 76 فلسطینی شہید

غزہ : اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملے نہتے فلسطینیوں پر مسلسل جاری ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں مزید 76 فلسطینی شہید اور 268 زخمی ہو گئے ہیں، جن میں خوراک لینے والے 18 عام لوگ بھی شامل ہیں۔ غزہ میں خوراک کی قلت کی وجہ سے مزید 10 فلسطینی جاں بحق ہو گئے، جس سے شہدا کی تعداد 313 تک پہنچ گئی ہے۔

مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 62 ہزار 895 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار 927 سے تجاوز کر گئی ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی آپریشنز پر فلسطینی اتھارٹی نے سخت احتجاج کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غزہ کی عام زندگی اب تباہی کے کنارے پر ہے، مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ٹیگز: