غزہ : غزہ پر اسرائیلی حملے زور و شور سے جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سکولوں، ہسپتالوں، امدادی مراکز اور کیفے پر بمباری سے 109 فلسطینی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مشرقی غزہ میں سکولوں پر بمباری سے 60 افراد شہید ہوئے، اور ساحل کے ایک کیفے میں سالگرہ کی تقریب کے دوران حملے میں 39 لوگ مارے گئے۔
ان شہدا میں فلسطینی صحافی اسماعیل ابوحطب بھی شامل ہیں اور ایک خاتون صحافی بھی زخمی ہوئی ہے۔ اب تک حملوں میں مارے جانے والے صحافیوں کی تعداد 228 تک پہنچ چکی ہے۔ مجموعی طور پر اب تک 56 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔