Wed, September 16, 2026

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی امکان

ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی امکان

لاہور : محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کی توقع ہے، جہاں آج کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ دنوں میں یہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ اور ہوا میں نمی کا تناسب 17 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

30 اپریل سے ایک نیا سسٹم پاکستان میں داخل ہو گا جس سے یکم مئی کے بعد لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں، جس سے گرمی میں کمی آنے کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور دن کے اوقات میں یہ 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد تک پہنچا ہوا ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی۔

ٹیگز: