Wed, September 16, 2026

پنجاب میں شدید گرمی، ہیٹ ویو 13 جون تک برقرار رہنے کا امکان

پنجاب میں شدید گرمی، ہیٹ ویو 13 جون تک برقرار رہنے کا امکان

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا راج برقرار ہے، اور یہ صورتحال 13 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زیادہ ہے جس کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، بہاولپور، گجرانوالہ، ڈی جی خان اور ساہیوال سمیت بیشتر اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ جنوبی پنجاب کے کچھ علاقوں، خاص طور پر ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

کئی شہروں میں درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ڈیرہ غازی خان اور نور پور تھل میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جا پہنچا، جو اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔ دیگر شہروں جیسے بھکر، گجرانوالہ اور سرگودھا میں بھی گرمی 47 ڈگری تک پہنچ چکی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے کہا ہے کہ بلا ضرورت دھوپ میں نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں، اور بزرگوں، بچوں اور مریضوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ ہیٹ اسٹروک جیسے خطرات سے بچا جا سکے۔

ٹیگز: