Wed, September 16, 2026

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد  : وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ حکومت کی درخواست پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس آج شام کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق  یہ اجلاس پہلے 2 مئی کو ہونا تھا، لیکن سندھ حکومت کی درخواست پر تاریخ تبدیل کی گئی ہے۔

اجلاس میں نئی نہریں نکالنے کے منصوبے پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم نے اس سے پہلے کہا تھا کہ متنازع نہروں کے منصوبے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جایا جائے گا اور اس پر تمام فریقین کی رضا مندی کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

چند روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ سندھ کے عوام کے تحفظات کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہی یہ نہریں نکالی جائیں گی۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سندھ کے مسائل پر توجہ دی اور اس کے حل کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا۔

ٹیگز: