دبئی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف میچ سے پہلے بھارتی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے دو اہم کھلاڑیوں ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔ دونوں کھلاڑی حال ہی میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، جس کے باعث ان کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
مورکل کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ فائنل میں میدان میں اتریں گے یا نہیں۔ بھارتی کوچ نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ٹیموں کے جارحانہ کھلاڑی میچ کو سنسنی خیز بنائیں گے۔