Wed, September 16, 2026

پاک بھارت ایشیا کپ فائنل: روایتی فوٹو شوٹ پر غیریقینی، کشیدہ ماحول اثرانداز

پاک بھارت ایشیا کپ فائنل: روایتی فوٹو شوٹ پر غیریقینی، کشیدہ ماحول اثرانداز

دبئی:ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے آ رہی ہیں، جو ٹورنامنٹ کی 41 سالہ تاریخ میں ایک یادگار لمحہ تصور کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس تاریخی موقع سے قبل ایک روایت کے ٹوٹنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

عام طور پر کسی بھی بڑے ایونٹ کے فائنل سے پہلے دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ میں شریک ہوتے ہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں یہ روایت برقرار رہنے کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری سفارتی اور اسپورٹس تعلقات میں کشیدگی کے باعث منتظمین نے آج فوٹو شوٹ نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ حتمی فیصلہ میچ سے ایک دن قبل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گروپ اور سپر فور مرحلوں کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے جیسے رویے بھی سامنے آئے تھے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ مزید بڑھا۔

ایشیا کپ فائنل نہ صرف میدان میں بلکہ میدان سے باہر کے ماحول کی بنا پر بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

ٹیگز: