Wed, September 16, 2026

  سونیا حسین کا برائیڈل فوٹو شوٹ: شادی کے سوالات پر ردعمل نہیں دیا

  سونیا حسین کا برائیڈل فوٹو شوٹ: شادی کے سوالات پر ردعمل نہیں دیا

کراچی:پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا پر ایک نیا برائیڈل فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے جس میں وہ سفید عروسی لباس اور خوبصورت زیورات میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں اور مداحوں نے ان پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس کئے۔

کمنٹس میں کچھ مداحوں نے سونیا حسین سے شادی کے بارے میں سوالات کیے، تاہم اداکارہ نے اس پر خاموشی اختیار کی۔ ان کی خاموشی نے مداحوں کے درمیان شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں، اور یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ آیا یہ فوٹو شوٹ شادی کے حوالے سے تھا یا محض ایک معمولی فیشن شوٹ تھا۔

یاد رہے کہ سونیا حسین نے 2014 میں فٹنس ٹرینر واصف محمد سے شادی کی تھی، لیکن کچھ عرصہ بعد دونوں میں طلاق ہو گئی تھی۔

ٹیگز: