Wed, September 16, 2026

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور سیاسی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ "آپ کے والد آصف زرداری ملاقات کے لیے آئے تھے، آپ بھی کئی بار آئے، ہم بھی ضرور ملاقات کے لیے آئیں گے۔"

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران آئینی ترامیم سے متعلق کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہیں اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں، اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم جانتے ہیں ہمارے پاس کتنے ارکان ہیں، ہم انہی ارکان کے ساتھ اپوزیشن میں اپنا کردار ادا کریں گے۔"

ٹیگز: