Wed, September 16, 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بی پی ایس اساتذہ کی ترقیوں پر پیش رفت رپورٹ طلب، سماعت جنوری تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ کا بی پی ایس اساتذہ کی ترقیوں پر پیش رفت رپورٹ طلب، سماعت جنوری تک ملتوی

اسلام آباد :اسلام آباد ہائی کورٹ میں جامعات کے بی پی ایس اساتذہ کی پروموشن کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سیکریٹری خزانہ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کو آئندہ سماعت پر ترقیوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کے بعد 15 روز کے اندر پروموشن پالیسی کا اجلاس بلا کر اس کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے۔

سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج بھی ایسے اساتذہ موجود ہیں جنہیں 17، 18 سال تک مستقل نہیں کیا گیا، اساتذہ کی ناامیدی کا براہِ راست اثر طلبہ پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع اور مستقبل کی قیادت کی ذمہ داری انہی طلبہ اور اساتذہ پر ہے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جنوری تک مؤخر کر دی۔

ٹیگز: