Wed, September 16, 2026

پنجاب حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر تمام سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر تمام سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 28 مئی کو یومِ تکبیر کے موقع پر تمام سرکاری اسکول معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ترجمان وزیرِ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس دن اسکولوں میں خاص تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جن کا مقصد طلباء کو قومی تاریخ سے روشناس کرانا اور حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کرنا ہے۔

محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے اس سلسلے میں تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسکولوں میں مارننگ اسمبلی کے دوران پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تقاریر، ملی نغموں اور دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس دن ضلعی سطح پر ہونے والے مختلف مقابلوں میں جیتنے والے طلباء کو 50 ہزار روپے تک کا انعام دیا جائے گا۔ پنجاب بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات 29 مئی سے شروع ہوں گی، جس کا اطلاق تمام سرکاری سکولوں پر ہو گا۔

ٹیگز: