Wed, September 16, 2026

مریم نواز نے ملک کی سب سے بڑی ماڈل مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا

مریم نواز نے ملک کی سب سے بڑی ماڈل مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں ملک کی سب سے بڑی ماڈل کیٹل مارکیٹ کا افتتاح کیا۔ دورے کے دوران انہیں مارکیٹ میں موجود سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یہ جدید مویشی منڈی 74 ایکڑ پر قائم کی گئی ہے، جہاں 25 ہزار بڑے اور ڈیڑھ لاکھ چھوٹے جانوروں کی گنجائش ہے۔ منڈی میں پنکھوں والے شیڈز، ویٹرنری کلینک، قرنطینہ سینٹر، رہائشی کمرے، مسجد، اے ٹی ایم، لوڈنگ ایریا، سلاٹر ہاؤس اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سال منڈی کے ٹھیکے سے 49 کروڑ روپے کم آمدن ہوئی ہے، گزشتہ سال کا ٹھیکہ 1.99 ارب جبکہ اس سال 1.50 ارب میں دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کام کرنے والے افسران کو شیلڈز سے نوازا اور اعلان کیا گیا کہ دوسری ماڈل کیٹل مارکیٹ جھنگ میں بنائی جائے گی۔

ٹیگز: