Wed, September 16, 2026

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: بھارت کی سازش بے نقاب

پی آئی اے طیارہ ہائی جیکنگ: بھارت کی سازش بے نقاب

اسلام آباد : نئے انکشافات کے مطابق 25 مئی 1998 کو پیش آنے والا پی آئی اے فلائٹ 544 کا ہائی جیکنگ واقعہ دراصل بھارت کی منصوبہ بندی تھی۔ اس کارروائی کا مقصد پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو روکنا اور ملک میں بدامنی پھیلانا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے دہشت گردوں کو استعمال کرتے ہوئے یہ ہائی جیکنگ کروائی، جو بلوچستان کے نام پر بھارت کا ایجنڈا پھیلا رہے تھے۔ تاہم پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے حیدرآباد ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ منصوبہ ناکام بنا دیا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت ماضی سے اب تک پاکستان کے اندر دہشت گردی پھیلانے کے لیے پراکسی گروپس کا سہارا لیتا رہا ہے، اور جعفر ایکسپریس، خضدار اسکول بس حملہ جیسے واقعات میں بھی بھارتی ہاتھ شامل رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی یہ کوششیں ناکام رہیں کیونکہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور ناقابل شکست ہے۔

ٹیگز: