اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے کویت پر ہونے والے حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کویتی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کویتی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔گفتگو کے دوران وزیراعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مخلصانہ سفارتی کوششوں سے کویتی قیادت کو آگاہ کیا۔
کویتی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت اور سفارتی بصیرت کو سراہا۔ کویت نے ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ کویتی قیادت نے موجودہ بحران میں پاکستان کی جانب سے غیر مشروط حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مل کر کام کرنا وقت کی ضرورت ہے، جبکہ کویتی ولی عہد نے پاکستان کے تعمیری کردار کو علاقائی استحکام کے لیے کلیدی قرار دیا۔
Islamabad: 27 March 2026
— Prime Minister's Office (@PakPMO) March 27, 2026
Telephone call between the Prime Minister and the Crown Prince of Kuwait.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif received a telephone call from His Highness Sheikh Sabah Al Khaled Al Hamad Al Sabah, Crown Prince of the State of Kuwait, today.
During… pic.twitter.com/HyuPoj3RfW