پشین/برشور: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشین کے علاقے برشور میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلوچستان کا امن اور خوشحالی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور وہ کسی بھی دباؤ میں آئے بغیر صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقیاتی مشن جاری رکھیں گے۔
اپنے دبنگ خطاب میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر ہونے والی مہم جوئی سے ہرگز متاثر نہیں ہوتے۔ ان کے کلیدی نکات درج ذیل تھے۔ان کاکہنا تھا کہ کوئی مجھے بلیک میل نہیں کر سکتا، میں عوامی مفاد کے فیصلے کرنے آیا ہوں اور تمام علاقوں کو ترقی دوں گا۔ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنا کر انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔بلوچستان میں امن کی بحالی کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کے لیے وزیراعلیٰ نے ایک اہم سنگ میل کا اعلان کیا ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) برشور کو اب ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال (DHQ) کا درجہ دے دیا گیا ہے۔اس اقدام کا مقصد دور افتادہ علاقوں کے مکینوں کو علاج معالجے کی اعلیٰ اور جدید سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔